ریاست اترپردیش کے مغربی شہر سہارنپور میں پولیس نے تین میں سے دو ٹریکٹر چور گرفتار کیے ہیں، پولیس نے ان کے قبضے سے سات مہندرا ٹریکٹر سمیت دیگر اشیا بھی برآمد کی ہے۔
سہارنپور میں ٹریکٹر چور گرفتار ان پر الزام ہے کہ یہ دیگر ریاستوں سے ٹریکٹر چوری کرکے سہارنپور میں فروخت کیا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ سہورنپور کے ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے اس واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔
سہارنپور کے چلکانہ تھانہ پولیس نے مخبری کی کے بعد چیکنگ کے دوران گرفتار شدہ افراد کی شناخت رازق ولد نذیر احمد اور سمے سنگھ ولد جیوتی پرساد ساکن تھانہ چلکانہ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ چوری کیا ہوا ٹریکٹر فروخت کرنے کے لیے لے جارہے تھے۔
پولیس تفتیش کے دوران ان دونوں نے بتایا کہ وہ لوگ ٹریکٹر پنجاب کے پٹیالہ سے گولڈی سردار کے وہاں سے لے کر آتے ہیں جن کے کاغذات نہیں ہیں، ان ٹریکٹرز کو وہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو فروخت کرتے تھے، اور کاغذات کے نام پر وہ 25 ہزار روپیہ کسانوں پر چھوڑ دیتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کسان کاغذ کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو وہ فرضی طور پر اس ٹریکٹر کا انجن نمبر اور چیچس نمبر بدل کر فرضی آر سی گولڈی سردار سے لا کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کام میں ان کا ایک ساتھی رشید ولد شریف احمد ساکن چکرورتی روڈ نئی بستی تھانہ کوتوالی شہر ساتھ دیتا ہے، جوکہ انجن میں چیچس نمبر بدل دیتا ہے۔
ان ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے سمے سنگھ کی دکان سے مہندرا کمپنی کے چھ ٹریکٹر برآمد کیے ہیں۔