اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2308 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
یوگی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کی روک تھام ہو پا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے شہر کے چار تھانہ حلقے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے لیکن ابھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔
اتر پردیش میں کورونا کے بڑھتے قدم، حکومت کی پالیسی پھیل - CORONAVIRUS
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 55682 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1263 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 33500 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
نوئیڈا سے 3396، غازی آباد سے 2843، لکھنؤ سے 1703، کانپور سے 1443، میرٹھ سے 1441، آگرہ سے 1270 اور سہارنپور سے 513۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1263 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 142، میرٹھ میں 100، آگرہ میں 97، غازی آباد میں 64، لکھنؤ میں 62، فیروز آباد میں 37، مراد آباد میں 46، علی گڑھ میں 26۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
یوپی میں تمام کوشوں کے باوجود بھی کورونا کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔