اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں کو پھر عدالت سے نوٹس جاری - ریاست اترپردیش

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کو ایک مرتبہ پھر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہوا۔ معاملہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ہے۔ جس میں ریاست اترپردیش کی سوار اسمبلی علاقے میں وقت مقررہ سے زائد روڈ شو کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں وہاں کے رٹرننگ افسر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے اعظم خاں کے خلاف این بھی ڈبلیو وارنٹ اور 82 کی کارروائی کی گئی ہے۔

اعظم خاں کو پھر ہوا عدالت سے نوٹس جاری
اعظم خاں کو پھر ہوا عدالت سے نوٹس جاری

By

Published : Jan 18, 2020, 11:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور سے سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خاں عدالت میں غیر حاضر رہنے پر قانونی شکنجے میں پھنستے نظر آ رہے ہیں۔ عدالت کے حکم نامہ کے بعد بھی مسلسل غیر حاضر چل رہے اعظم خان آج بھی کورٹ کے طلب کرنے پر کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔

اعظم خاں کو پھر ہوا عدالت سے نوٹس جاری

اس کے بعد عدالت نے ایک مرتبہ پھر 82 کا نوٹس جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس پہلے بھی اعظم خان کو تقریباً 3 نوٹس 82 کے تحت جاری ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ایک معاملے میں اعظم خاں، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اہلیہ ممبر اسمبلی تزئین فاطمہ کے نام سے شہر میں منادی بھی کرائی جا چکی ہے۔

اعظم خاں کو پھر ہوا عدالت سے نوٹس جاری

اس سلسلے میں مسلسل عدالت سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے اعظم خاں کے خلاف این بی ڈبلیو وارنٹ اور 82 کی کارروائی کی گئی ہے۔ اب اعظم خاں کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے 5 فروری کی تاریخ دی گئی ہے۔ یہ معاملہ اے ڈی جے 6 کورٹ میں چل رہا ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details