اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تقریباً 44 ہزار افراد جیل رسید

لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کے بعد اتر پردیش پولیس نے 24 مارچ سے 14 اپریل تک 18571 افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر نے بتایا کہ 188 آئی پی سی ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت 44016 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

up-police-registered-18571-fir-during-first-phase-of-lucknow
اترپردیش: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تقریباً 44 ہزار افراد جیل رسید

By

Published : Apr 17, 2020, 12:19 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

پہلے لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے میں اتر پردیش پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس دوران پولیس ضرورت مند لوگوں کی مدد فراہم کرتی رہی۔ دوسری جانب پولیس نے بڑی تعداد میں ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی ہے جنہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی۔

یو پی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 18571 ایف آئی آر درج کی ہیں، جس کے تحت 44016 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے بارے میں بات کریں تو جمعرات کی شام تک کورونا انفیکشن کے 776 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں دارالحکومت لکھنؤ میں 75 کورونا وائرس مثبت مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

پہلے لاک ڈاؤن کے بعد اتر پردیش پولیس نے 24 مارچ سے 14 اپریل تک کل 18571 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ دوسری کارروائی کے تحت بڑے پیمانے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 51،52 کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔

لاک ڈاؤن پر مکمل طور سے عمل کرانے کے مقصد سے اترپردیش میں 5395 بیریئر اور نکاس قائم کیے گئے۔ 21 دنوں کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 1650149 گاڑیاں چیک کی گئیں، جن میں سے 385566 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ نیز 22632 گاڑیاں ضبط بھی کی گئیں۔

پہلے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے تحت تخفیف کی فیس 6 کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار 640 روپے وصول کیے گئے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پی وی راما شاستری نے بتایا کہ اتر پردیش میں پہلے مرحلے میں لاک ڈاؤن کے دوران آئی پی سی ایکٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت 188 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ رجسٹرڈ مقدمات کے تحت 44016 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details