اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل لائن حاضر

اترپردیش کے لکھنؤ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر لکھنؤ پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے ایک پولیس کانسٹیبل کو لائن حاضر کر دیا ہے۔

up police constable suspended for posting objectionable on social media in lucknow uttar pradesh
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل لائن حاضر

By

Published : May 7, 2020, 4:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل چودھری اروند تالان کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کانسٹیبل چودھری اروند تالان



قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ اور ریسرچ اسکالر صفورہ زرگر کے دامن کو داغدار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کے حمل کے تعلق سے بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے۔

پولیس کانسٹیبل چودھری اروند تالان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ



پولیس کانسٹیبل کے اس حرکت سے ناراض کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر پولیس سے شکایت کی، جس کے بعد لکھنؤ پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے لائن حاضر کر دیا۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل لائن حاضر



معلوم رہے کہ موجودہ وقت میں اترپردیش پولیس فرضی خبر اور قابل اعتراض پوسٹ پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔ باوجود اس کے لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details