اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police constable suspended کانپورمیں موبائل چوری کےالزام میں پولیس کانسٹیبل معطل - اترپردیش نیوز

کانپور میں کانسٹیبل کی چوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی گئی۔ Police constable suspended after caught stealing mobile

کانپورمیں موبائل چوری کےالزام میں پولیس کانسٹیبل معطل
کانپورمیں موبائل چوری کےالزام میں پولیس کانسٹیبل معطل

By

Published : Oct 9, 2022, 10:40 PM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے مہاراج پور میں ایک شخص اپنی دکان کے سامنے سویا ہوا تھا اسی وقت اس کی جیب سے موبائل فون چرانے کے الزام میں اتوار کو ایک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ یہ کاروائی کانسٹیبل کی چوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ Police constable suspended

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھترمرا علاقے کے رہنے والے نتن سنگھ کی گاؤں میں ہی دوکان ہے اور ہفتہ کی رات اپنے دوکان کے باہر سورہا تھا۔کانسٹیبل برجیش سنگھ کی ایک ہوم گارڈ کے ساتھ وہاں ڈیوٹی تھی۔برجیش سنگھ نے نتن کی جیب سے موبائل چوری کرلیا۔اور یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ برجیش کی موبائل چوری کرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ Police constable suspended after caught stealing mobile

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔اور معاملے کی جانچ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ایس پی تیز پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے اور ایک مقدمہ کانسٹیبل برجیش اور ہوم گارڈ جوان کے خلاف مہاراج پور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔آگے کی قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Daroga Suspended for Bribery بلیا میں رشوت مانگے کے الزام میں داروغہ معطل

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details