اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی طبقے کے پانچ افراد حراست میں

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ افراد کو پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران پی ایف آئی اور اور ایس ڈی پی آئی

By

Published : Jul 23, 2019, 8:49 PM IST

Updated : Jul 24, 2019, 10:32 AM IST

خیال رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک سماجی تنظیم ہے جبکہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے۔

ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر ملک گیر سطح پر 'بے خوف جیو باعزت جیو' کے تحت ایک ماہ کا پروگرام چلایا جا رہا ہے۔

میرٹھ میں اس کے تحت ایک پریس کانفرنس کیا گیا جہاں اترپردیش پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اقلیتی طبقے کے پانچ افراد حراست میں

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی بات میڈیا سے نہیں کی گئی ہے۔

اس دوران میڈیا کو بھی پولیس افسران نے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کیا ہے اس سے دو دن قبل پوسٹر لگانے پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دو کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا.

پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے مقامی ذمہ داران یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کو کس جرم میں یا کس شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.

Last Updated : Jul 24, 2019, 10:32 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details