بلاک پرمکھ نے ضلع پنچایت ممبر کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی - سہارنپور کے بلیا کھیڑی بلاک کے بلاک پرمکھ عمران ملک
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں پہلے مرحلے کے تحت پنچایتی انتخابات ہونے والے ہیں۔سہارنپور میں 3 اور 4 اپریل کو انتخابات میں حصہ لینے والے بلیا کھیڑی بلاک کے بلاک پرمکھ عمران ملک نے وارڈ 40 سے ضلع پنچایت ممبر عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کی۔
بلاک پرمکھ نے ضلع پنچایت ممبر کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی
ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بلیا کھیڑی بلاک کے بلاک پرمکھ عمران ملک نے وارڈ 40 سے ضلع پنچایت ممبر عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔عمران ملک کے نامزدگی کاغذات داخل کرانے کے لئے بی ایس پی کے رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمن اور سابق ایم ایل اے جگپال سنگھ کے علاوہ بی ایس پی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچی۔