اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Municipal Election اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر

اترپردیش میونسپل انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا کل آخری دن تھا۔ وہیں کل مظفرنگر کے مختلف وارڈز سے کئی مسلم امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر
اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر

By

Published : Apr 18, 2023, 7:51 AM IST

اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر

مظفرنگر:اترپردیش میں دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، 4 اور 11 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے، نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ اس انتخابات کے لیے نامزدگی کا دور کل پورا ہو گیا جس میں بی جے پی،کانگریس، گٹھ بندھن اور آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ مظفرنگر ضلع میں میونسپل صدر کے لیے اب تک کل 21 افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا وہیں میونسپل ممبر کے لیے 449 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا جس سے کل امیدواروں کی تعداد کی 579 ہوگئی۔ نگر پنچائیت صدر کے لیے 68 امیدواروں نے کل پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کے بعد کل امیدواروں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔جب کہ نگر پنچائیت ممبر کے انتخابات کے لیے 270 امیدواروں نے کل فارم بھرا جس سے کل امیدواروں کی تعداد 608 ہوگئی ہے۔ کانگریس نے مظفر نگر میونسپلٹی صدر کی سیٹ کے لیے ایڈوکیٹ بلقیس چودھری کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ پرکاجی نگر پنچایت کے سابق چیئرمن کامرجمہ عرف نسیم میاں کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس نے ضلع کی 10 شہری سیٹوں میں سے 6 پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا کل آخری دن تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے پرچہ جمع کرانے ضلع کلکٹریٹ اور صدر تحصیل پہنچے۔ مظفر نگر میونسپلٹی صدر کی سیٹ پر کانگریس نے مسلسل دو انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پچھلی بار کانگریس نے اس سیٹ پر انجو اگروال کو ٹکٹ دیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار سدھا راج شرما کو 9000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی کی حاصل تھی۔ اس کے باوجود جیت کے 2 سال بعد وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ان سے پہلے ان کے بھتیجے پنکج اگروال نے مظفر نگر سٹی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس شہر میں اپنی جیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار ہیٹ ٹرک کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : UP Municipal Election 2023 نوئیڈا میں ڈی ایم نے میونسیپل انتخابات کی تیاروں پر زور دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details