اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: شعیب شمسی نے پیتل اور لکڑی سے رام مندر کا ماڈل بنایا - رام مندر کا تعمیری کام

بتاریخ 22 جنوری کو ایودھیا کے رام مندر کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقعے پر مرادآباد میں پیتل اور لکڑی سے بنے رام مندر کے ماڈل کو تیار کر کے پورے ملک میں فروخت کیا جا رہا ہے اور خصوصی طور پر ایودھیا میں عقیدت مند رام مندر کے اس ماڈل کی خوب خریداری کر رہے ہیں۔

شعیب شمسی نے پیتل اور لکڑی سے رام مندر کا نمونہ تیار کیا، جس کی خوب پزیرائی کی جارہی ہے
شعیب شمسی نے پیتل اور لکڑی سے رام مندر کا نمونہ تیار کیا، جس کی خوب پزیرائی کی جارہی ہے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 1:45 PM IST

مرادآباد: شعیب شمسی نے پیتل اور لکڑی سے رام مندر کا ماڈل بنایا

مرادآباد: رام مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 22 جنوری کو اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس موقعے پر حکومتِ ہند کی جانب سے پورے ملک سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہی تمام سیاسی اور غیر سیاسی لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔


ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی اس تقریب میں مرادآباد کی بھی حصے داری سامنے آ رہی ہے۔ مرادآباد کو پوری دنیا میں ایک صنعتی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے اور ایودھیا میں رام مندر سے متعلق اس تقریب میں بھی مرادآباد میں تیار رام مندر کے نمونہ کو پورے ملک میں پسند کیا جا رہا ہے۔ مرادآباد کے نظام میٹل آرٹ ویئر نام کی فرم نے رام مندر کا ایک جاذب نظر نمونہ تیار کیا ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور عوام میں اس کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔


واضح ہو کہ نظام میٹل ویئر ہاؤس فرم کے مالک شعیب شمسی نے بتایا کہ لوگوں کی مانگ پر پہلے انہوں نے پیتل کی دھات سے رام مندر کا نمونہ تیار کر کے بازار میں فروخت کیا جسے خوب پسند کیا گیا۔ اس کے بعد سونا، چاندی اور تانبے کی پرت چڑھے رام مندر کے ماڈل کو بنا کر فروخت کیا گیا، مگر اب بازار میں لکڑی کے بنے رام مندر کے نمونے کی مانگ زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لکڑی کا بنا نمونہ پیتل کی بنسبت کم قیمت سے تیار ہوتا ہے۔ یہ بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے اور اِس کو خواص کے ساتھ ہی عام لوگ بھی آسانی سے خرید رہے ہیں۔


شعیب شمسی کے مطابق رام مندر کے اس ماڈل کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ جس کو وہ بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رام مندر کے اس نمونے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ لوگوں کی مانگ پر رام مندر کے اس نمونے میں شاندار نقّاشی کیا ہوا وزیراعظم نریندر مودی کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد میں تیار رام مندر کے ماڈل کو پورے ملک میں پسند کیا جا رہا ہے۔ خصوصی طور پر ایودھیا میں رام مندر کے اس ماڈل کی جم کر خریداری کی جا رہی ہے۔ رام مندر کی تقریب میں عقیدت مند حضرات یادگار کے طور پر بھی اس ماڈل کی خوب خریداری کر رہے ہیں۔ شعیب کو امید ہے کہ مرادآباد میں بنے رام مندر کے اس ماڈل کی تعریف پورے ملک میں ہو رہی ہے اور اس سے یہاں کے کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details