ریاست اتر پردیش میرٹھ ضلع کے مجسٹریٹ نے تمام افسران و سماجی کارکنان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔
جیل میں بھی یوم آزادی منایا جائے گا اے ڈی ایم سٹی مہیش چندر شرما نے بتایا کہ پندرہ اگست کے سلسلے میں تمام افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع کے افسران و سماجی کارکنان بھی شامل ہوئے.
جیل میں بھی یوم آزادی منایا جائے گا انہوں نےکہا کہ اس موقع پر سبھی کو مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی، شہر میں صاف صفائی پر زور دیا گیا، اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر میں نصب سبھی مجاہدین آزادی کے مجسمے کو خاص طور سے سجایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بند قیدیوں کے ساتھ خاص پروگرام کیا جائے گا جس میں شہر کے اعلی افسران و معزز لوگ موجود ہوں گے، اور قیدیوں کو پھل تقسیم کیا جائے گاساتھ ہی شہر کے شیلٹر ہوم میں بچوں کو تحفے تحائف پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر مختلف سماجی کارکنان جیل میں قیدیوں کو پھل تقسیم کرنے گئے تھے لیکن انھیں جیل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا۔
انتظامیہ سے ان لوگوں کو شکایت تھی کہ اس برس ایسا نہ کیا جائے، اس پر اے ڈی ایم سٹی نے یقین دہانی کرائی ہے۔