اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ کے مہارت پور کلاں عرف پورینی کے گرام پردھان کے خلا ف گاؤں کے ہی کچھ لوگوں نے سڑک کی تعمیرات میں غیر معیاری سامان استعمال کرنے اور رشوت خوری کا الزام عائدکیا ۔
پنچایت کے دوران طبیعت خراب ہونے سے نوجوان کی موت اس کے بعدضلع کے ڈی ایم کے کہنے پر 26 فروری کو گاؤں کے پنچائیت گھر میں شکایت کرنے والے کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
پنچائیت شروع ہو چکی تھی ۔محکمہ صنعت کے عہدیدار اجے کمار اگروال کے زیر نگرانی بدعنوانی کی جانچ کی شروعات ہوئی ۔
اس پوری پنچائیت کی موبائیل سے کوئی ویڈیو بنا رہا تھا ۔
گرام پردھان کے خلاف شکایت کرنے والے شمشیر جنگ بھی اس پنچائیت میں شریک تھے ۔ شمشیر جنگ کرسی پر بیٹھے تھے ۔کہ اچانک ان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔
پنچائیت میں موجود لوگوں نے شمشیر جنگ کو اسپتال لے جانے لگےمگر راستہ میں ہی ان کی موت ہوگئی ۔ موبائل میں موت لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔
اس خبر کے بعد علاقے میں الگ الگ طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔