اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یو پی میں ایز آف ڈوئنگ کرائم ہے'

پرینکا گاندھی واڈرا نے طنز کسنے کے انداز میں لکھا 'حقیقت میں یہاں صرف ایز آف ڈوئنگ کرائم اور ایز آف ڈوئنگ گھپلہ ہے'۔

By

Published : Sep 8, 2020, 5:03 PM IST

UP has Ease of Doing Crime: Priyanka
یو پی میں ایز آف ڈوئنگ کرائم ہے: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کاروبار میں آسانی کے لئے حال ہی میں جاری ریاستوں کی ترجیحی لسٹ میں اترپردیش کے دس پائیدان کی چھلانگ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوگی حکومت ویسے ہی اپنی پیٹھ تھپتھا رہی ہے جیسے وہ لاپتہ ایم او یو کے بنیاد پر سرمایہ کاری کرنے کا دعوی کرتی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوپی حکومت کا خود کی پیٹھ تھپتھپانا ویسے ہی ہے جیسے لاپتہ ایم او یو کی بنیا د پر سرمایہ کاری کرنا۔ ریاست میں کاروبار بند ہورہے ہیں۔ فیکٹریوں میں تالا لگا ہوا ہے۔ بنکر کرگھا بیچ رہے ہیں'۔

یو پی میں ایز آف ڈوئنگ کرائم ہے: پرینکا

انہوں نے طنز کسنے کے انداز میں لکھا 'حقیقت میں یہاں صرف ایز آف ڈوئنگ کرائم اور ایز آف ڈوئنگ گھپلہ ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر محکمہ صنعتی فروغ و اندرونی تجارت نے پانچ ستمبر کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رینکنگ جاری کی تھی جس میں اترپردیش نے 10 پائیدان کی بہتری کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ریاست نے گجرات، تلنگانہ، راجستھان، مہاراشٹر وغیرہ متعدد دیگر ریاستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موجودہ ریکنگ کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details