اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح، حج سے متعلق تمام ڈیجیٹل سہولیات موجود ہوں گی

UP Haj Committee Website Launch دارالحکومت لکھنو کے روجنی نگر میں واقع مولانا علی میاں میموریل حج ہاوس ریاستی اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور محکمہ حج کے کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ کے ہاتھوں اترپردیش حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا اجرا عمل میں آیا۔ اس ویب سائٹ میں اقلیتی امور کی وزارت ، حکومت ہند کونسل جنرل آف انڈیا جدہ محکمہ اقلیتی بہبود اتر پردیش اور حج کمیٹی آف انڈیا مبئی کی ویب سائٹس سے اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔

یوپی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
یوپی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:15 PM IST

یوپی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح

لکھنو:ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ حج سفر سے متعلق اہم سرکلر ، اپ ڈیٹس، ایکشن پلان ، فلائٹ شیڈول وغیرہ کی معلومات بھی اس ویب سائٹ سے دستیاب ہوگی ۔ کوئی بھی معذور شخص ویب سائٹ جو آسانی سے استعمال کر سکے گا۔ اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے تجویز کردہ ڈومین پر چلے گی۔

قبل ازیں ، اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ کی صدارت میں اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں اتر پردیش کے عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے گفتگو اور تجاویز لی گئیں ۔ وزیر نے حج 2024 کے لیے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایاکہ ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کی نگرانی میں ہر ضلع میں کل 199 حج ای سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے عازمین حج آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریجنل پاسپورٹ افسران بریلی، غازی آباد اور لکھنو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حج 2024 کے خواہشمند عازمین حج کے پاسپورٹ مسائل کا جلد تصفیہ کریں ۔ حج کمیٹی نے مغربی اتر پردیش کے عازمین حج کو اعلی حضرت حج ہاؤس غازی آباد سے تمام تر تیاریاں کرنے اور دہلی ایئر پورٹ پر روانگی کے انتظامات کرنے اور مشرقی اتر پردیش کے عازمین کی سہولت کے لیے وارانسی کو روانگی کا مرکز بنانے کی درخواست کی ہے۔

محرم زمرے کی خواتین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے وہ چار خواتین کے گروپ میں حج پر جاسکیں گی۔ اکیلی خاتون محرم کے بغیر زمرے میں درخواست دے سکیں گی، حج کمیٹی ان کو اکٹھا کرنے میں ان کی مدد کرے گی ، ان خواتین کو ایک ساتھ فلائٹ میں بھیجے گی جس میں خاتون خادم الحجاج بھی ہوں گی اور انہیں سعودی عرب میں سہولت دی جائے گی۔ ان کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جائے گا، خواتین ڈاکٹر، نرسز ، اسٹنٹ حج آفیسر، اسسٹنٹ حج ، خادم الحجاج کو ان کی حفاظت اور صحت کے لیے تعینات کیا جائےگا۔

وزیر نے دلچسپی رکھنے والی خواتین کو محرم کے بغیر خواتین کے زمرے میں درخواست دینے کی ترغیب دی۔ میٹنگ میں اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کی لانچنگ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ طے شدہ معیارات کےمطابق تیار کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ عازمین حج کی تجاویز سوالات اور مسائل کے لیے آن لائن فیڈ بیک آپشن فراہم کرتی ہے۔ جو عازمین حج کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اس موقع پر اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنو میں یومِ اقلیتی حقوق پرجوش انداز میں منایا گیا

میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج مونیکا ایس گرگ نے کہا کہ حج کے سلسلے میں وزیر موصوف سے موصولہ رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا اور تمام انتظامات وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جیے ریھا، سکریٹری حج کمیٹی ایس پی تیواری اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details