اردو

urdu

ETV Bharat / state

تصدیق شدہ صحافیوں کے لیے پانچ لاکھ کا بیمہ - ہیلتھ انشورنس تحفظ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے تصدیق شدہ صحافیوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

تصدیق شدہ صحافیوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس
تصدیق شدہ صحافیوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس

By

Published : Oct 28, 2020, 7:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تسلیم شدہ صحافیوں کو ہر سال پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس تحفظ دیا جائے گا، جس کے لیے تصدیق شدہ صحافیوں کو اپنی تاریخ پیدائش 28 اکتوبر تک فراہم کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میڈیا محکمہ انفارمیشن اور گورننس و انتظامیہ کے کام کو پہنچانے کے لیے ایک پُل کی طرح کام کرتا ہے۔

تصدیق شدہ صحافیوں کو ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس

اس لیے ریاست کے تسلیم شدہ صحافیوں کو ریاستی حکومت ہر برس پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس تحفظ فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس کے لیے صحافیوں کو اپنی پیدائش کی تاریخ 28 اکتوبر تک فون نمبر 9453005360 اور 9450300635 پر فراہم کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صحافی اپنی تاریخ پیدائش پریس محکمے کے ای میل informationpress2017@gmail.com پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں کورونا واریئرز کی حیثیت سے صحافیوں نے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں جبکہ بہت سے صحافی کورونا انفیکشن کے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں، اسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے تسلیم شدہ صحافیوں کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details