اردو

urdu

ETV Bharat / state

یونیورسٹی امتحانات: یو پی حکومت 2 جولائی کو کرے گی حتمی فیصلہ - یو پی یونیورسٹی امتحانات

میرٹھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے کے تنیجا کی سربراہ میں تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں امتحانات کو منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے۔ کمیٹی میں تین دیگر اراکین دوسری یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ہیں۔

UP govt to decide on university exams on July 2
علامتی تصویر

By

Published : Jun 30, 2020, 4:37 PM IST

ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانب سے اس سال یونیورسٹی امتحانات نہ کرانے کی سفارش کے باجود اترپردیش حکومت اس ضمن میں 2 جولائی کو حتمی فیصلہ لے گی۔
ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ 4 رکنی کمیٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات نہ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیر کی رات حکومت کو سونپ دی ہے۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم ڈاکٹر دنیش شرما نے منگل کو کہا کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ 2 جولائی کو کیا جائے گا۔
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ یکم جولائی کو یو جی سی کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کئے جانے کے بعد حکومت اس ضمن میں 2 جولائی کو حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ میرٹھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے کے تنیجا کی سربراہ میں تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں امتحانات کو منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے۔ کمیٹی میں تین دیگر اراکین دوسری یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ہیں۔
اگر حکومت کمیٹی کی سفارش کو قبول کرلیتی ہے تو تقریبا 48 لاکھ طلبہ ایک متعینہ فارمولے کے مطابق پرموٹ کر دئیے جائیں گے۔ متعدد یونیورسٹیز میں نیشنل لاک ڈاؤن سے عین قبل امتحانات شروع ہوگئے تھے لیکن 25 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد امتحان ملتوی کر دئے گئے تھے۔
ان لاک - 1 کے بعد کچھ یونیورسٹیز نے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اس فیصلے کی طلبہ و اساتذہ دونوں نے سخت مخالفت کی تھی جس کے بعد حکومت ہفتہ کو چار رکنی کمیٹی تشکیل دے کر اس ضمن میں اپنی تجویز پیش کرنے کو کہا تھا کہ آیا امتحانات منعقد کرانا ممکن ہوگا یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details