اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mask Compulsory in Meerut: میرٹھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماسک لازمی

کورونا کی تیسری لہر نے ملک میں دستک دے دی ہے۔ میرٹھ انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سبھی کے لیے ماسک ضروری قرار دیتے ہوئے سماجی دوری پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا ہے۔ Mask Compulsory in Meerut

Masks are essential for corona's growing case
Masks are essential for corona's growing case

By

Published : Apr 25, 2022, 8:25 PM IST

میرٹھ:دہلی اور این سی آر کے اضلاع میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کے پیش نظر یوپی حکومت نے احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے اب ریاست میں ایک بار پھر سے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں سماجی دوری کو بھی بنائے رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میرٹھ میں بھی پولیس اب کورونا گائیڈ لائن پر سنجیدگی سے عمل کرانے کے لئے عوام سے ماسک اور سماجی دوری بنانے رکھنے کی اپیل کر رہی ہے تاکہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے Mask Compulsory in Meerut۔

ویڈیو دیکھیے۔

این سی آر کے اضلاع میں کورونا انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے سب کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ این سی آر میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں ایک بار پھر تیزی نظر آ رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور پر اسکولی بچوں میں انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ریاستی حکومت نے انفکشن کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:


کورونا کی تیسری لہر کے کمزور پڑنے کے بعد ایک بار پھر سے کورونا نے دستک دے دی ہے، جس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے عوام کو ماسک اور سماجی دوری والے فارمولے کو پھر سے اختیار کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details