اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں سخت سکیورٹی کا مطالبہ - اترپردیش

عام انتخابات کے نتائج کے پیش نظر اترپردیش حکومت نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ریاست میں نظم و نسق برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے ناگہانی اور ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔

اترپردیش میں سخت سیکورٹی کا مطالبہ

By

Published : May 20, 2019, 5:32 PM IST

اترپردیش میں 80 لوک سبھا نشستوں پر انتخابات کے دوران اکا دکا تشدد کے واقعات کو چھوڑ کر مجموعی طور پر ووٹنگ پرامن رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست میں 50فیصدی سیٹوں پر مقابلہ بہت سخت ہے اور جیت کا فیصد بہت معمولی رہنے والا ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی پولیس کسی قسم طرح کا کوئی بھی رسک نہیں لینا چاہتی۔
لہذاریاست کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 200 سینٹرل فورسز کے مطالبے کے مقابلے میں ابھی تک ریاست کو 80 کمپنیاں مل چکی ہیں۔
اس سے قبل انتخابات کے ختم ہونے کے بعد 21 مئی کو سینٹرل فورسز کو ریاست سے روانہ ہونا تھا لیکن اب ریاست کے ڈی جی پی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ سنٹرل فورسیز 25 مئی تک یہاں رہیں۔
مشرقی اتر پردیش کی زیادہ ترنشستوں پر کاونٹنگ کے دوران تشدد کے شبہات ہیں۔

وہیں سماج وادی پارٹی نے تمام اضلاع اور سٹی یونٹ کو کاونٹگ کے لئے پوری طرح سے تیار رہنے کے لئے ایک سرکیولر جاری کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے کہا کہ اسٹرانگ روم پر نگاہ رکھنے میں کسی قسم کی کوئی تساہلی نہ ہو اس کے لئے پوری مستعدی برتی جارہی ہے۔
پارٹی کارکن اس کے تحفظ میں آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی دے رہے ہیں تا کہ کسی قسم کی خرد برد نہ کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details