اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی قیادت میں قائم کی گئی ٹیموں نے کانپور میں ضابطہ کے خلاف پالیتھین بنانے والی متعدد پلاسٹک فیکٹریوں میں چھاپہ مارا۔
نومبر 2015 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو واضح ہدایات دیے تھے کہ ایک ماہ کی مدت میں پاليتھين پر مکمل روک لگادی جائے، اس کے بعد دسمبر 2015 میں اس وقت کی حکومت نے پاليتھين پر پابندی کا اعلان کیا تھا، تاہم پابندی والا قانون موثر نہیں رہا اور بازاروں میں پالیتھین کا استعمال کھلے عام دکھائی دیا۔