اردو

urdu

ETV Bharat / state

کروڑوں روپئے کا بجلی بل، صارف کے ہوش فاختہ

اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے صارفین کو بھیجا گیا 128 کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل، صارفین کے ہوش اڑ گئے

بھیجا کروڑوں روپئے کا بل، دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ گئے

By

Published : Jul 22, 2019, 1:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں بجلی محکمے کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران و پریشان ہو سکتا ہے۔ ہاپوڑ کے چمری میں رہنے والے شمیم کو بجلی محکمہ نے 1 ارب ،28 کروڑ ، 45 لاکھ ، 95 ہزار ، 4 سو ، 44 روپئے کا بل بھیج دیا ہے۔ بل دیکھ کر صارفین کے ہوش فاختہ ہوگئے وہ بھاگتے ہوئے بجلی محکمہ کے دفتر پہونچا اور پوری بات بتائی لیکن اس کی مدد کرنے کے بجائے اسے بل کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا۔ صارفین بجلی حکمہ کے دفتر کا چکر کاٹ کاٹ کر پریشان ہو گیا ہے لیکن اس کی پریشانیاں حل نہیں ہو رہی ہیں۔

بھیجا کروڑوں روپئے کا بل، دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ گئے
بجلی محکمے کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اسے تکنیکی خرابی بتایا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کو ٹھیک کر دیا جائیگا۔ جبکہ شمیم کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل ہر مہینے سات ،آٹھ سو روپئے ہی آتا تھا لیکن اس بار جب میں نے بل دیکھا تو میرے ہوش اڑ گئے۔ میں کئی دن سے بل ٹھیک کرانے کے لئے بجلی محکمے کے دفتر کا چکر کاٹ رہا ہوں لیکن کوئی اسے ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس پر صوبہ کے وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہوگا اور اس کو جلد ٹھیک کر لیا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details