یوپی اسمبلی انتخابات: پانچویں مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کل 27 فروری کو ہوگی۔ اس مرحلے میں 12 اضلاع کی 61 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یوپی الیکشن کی پانچویں مرحلے میں پولنگ
By
Published : Feb 26, 2022, 7:02 PM IST
اس مرحلے میں 693 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ کئی وزرا سمیت کئی بڑے رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election میں پانچویں مرحلے میں 61 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ اس دوران سیاسی جماعتوں نے مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ Muslim Candidates in UP Assembly Polls اس بار اتر پردیش میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
چوتھے مرحلے میں ٹوٹل 693 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 84 مسلم امیدوار ہیں جو کُل امیدواروں کا 12 فیصد ہے۔ اس مرحلے میں 90 خواتین امیدوار ہیں جس میں 9 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 10 فیصد ہے۔
پانچویں مرحلے کی پولنگ میں 19 سیاسی پارٹیوں نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سب سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایم آئی ایم نے 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
پانچویں مرحلے کی 61 اسمبلی نشستوں میں سے 38 اسمبلی نشستوں پر مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مسلم امیدوار قیصر گنج اسمبلی نشست سے ہیں۔ یہاں سے 6 مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔
اس مرحلے میں سب سے عمر دراز امیدوار رام نگر اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار فرید محفوظ قدوائی ہیں، ان کی عمر 75 برس ہے جب کہ سب سے کم عمر امیدوار آزاد امیدوار ثقلین مشتاق ہیں ان کی عمر 26 برس ہے اور وہ مغربی الہ آباد اسمبلی نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اگر ضلع کے لحاظ سے بات کریں تو سب سے زیادہ مسلم امیدوار بہرائچ ضلع سے انتخابی میدان میں ہیں، بہرائچ ضلع سے 19 مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
پانچویں مرحلے میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار بقا اللہ سب سے امیر مسلم امیدوار ہیں۔