یوپی کے تمام اضلاع ڈائیلاسز یونٹس سے لیس : برجیش پاٹھک لکھنؤ:ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بتایا کہ اب ریاست کے ہر ضلع میں ڈائلیسس یونٹ قائم ہوگئی ہیں۔عام لوگوں کو بہتر سے بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کو کوشش میں کامیابی مل رہی ہے۔ یہ سبھی طبی عملے کی محنت کا نتیجہ ہے۔
نائب وزیراعلیٰ نے ان یونٹوں کا افتتاح اوریا کے سی ایم او ڈاکٹر سنیل ورما، ایم ایل اے گڑیا کٹھیریا، بہرائچ کے سی ایم او ڈاکٹر سنجے کھتری، ایم ایل اے انوپما جیسوال، بدایو ں کے سی ایم ایس ڈاکٹر کپتان سنگھ، ایم ایل اے کے نمائندہ وشواجیت گپتا اور سینئر میڈیکل افسران کی موجودگی میں انیکسی کے میٹنگ روم میں کیا۔
ورچوئل میٹنگ کے دوران کورونا کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ذیلی ویرینٹ ہے۔اس پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا آزاد لائبری کی جانب سے مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن تحقیق میں اہم پیشرفت
انہوں نے کہا کہ کووڈ کا نیا ذیلی ویرنٹ ریاست میں مکمل طور پر قابو میں ہے۔ محکمہ صحت کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہدایات کے مطابق کام جاری ہے۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ مثبت مریضوں کی تعداد نہ کے برابر ہے۔