اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 15785 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 488 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
اتر پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jun 19, 2020, 10:58 AM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 604 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

نوئیڈا میں سب سے زیادہ 1203، آگرہ میں 1114، کانپور نگر میں 826، میرٹھ میں 760، غازی آباد میں 744، دارالحکومت لکھنؤ میں 733، جونپور میں 444 ، فیروزآباد میں 427، بلند شہر میں 447، مراد آباد میں 345، سہارنپور میں 318، وارانسی میں 305، علی گڑھ میں 311، بستی میں 303، رام پور میں 282 ، بارہ بنکی میں 248، امیٹھی میں 247۔


صوبے میں اب تک 9638 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 887، غازی آباد سے 413، نوئیڈا سے 587، میرٹھ سے 451 ، کانپور سے 480، سہارنپور سے 262، وارانسی سے 217 ، دارالحکومت لکھنؤ سے 421۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 488 موت ہوئی۔ آگرہ میں 76 ، میرٹھ میں 69، کانپور شہر میں 29، غازی آباد میں 34، علی گڑھ میں 20، فیروز آباد میں 20، مراد آباد میں 15، لکھنؤ میں 11۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ آج سب سے زیادہ 604 پازیٹیو کیس اور 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ سی ایم ہیلپ لائن میں کام کرنے والے 80 سے زائد ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں، ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اب کورونا وائرس کے قدم پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی پڑ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details