اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kisan Vijay Diwas: یوپی کانگریس نے منایا کسان وجئے دیوس - زرعی قوانین واپسی

کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسان تحریک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کبھی 'آندولن جی وی، کبھی خالصتانی اور کبھی موالی کہہ کر کسانوں کی جو توہین کی ہے۔ زرعی قوانین کی واپسی کے باوجود مرکزی حکومت اس کی تلافی کیسے کرے گی۔

By

Published : Nov 20, 2021, 11:01 PM IST

کانگریس نے زرعی قوانین( Farm Laws) کی واپسی کو کسان جدوجہد کی جیت قرار دیتے ہوئے آج پورے اترپردیش میں 'کسان وجئے دیوس' منایا۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس دفتر میں شہید کسانوں کی روح کی تسکین کے لئے چراغاں کیا گیا اور ان کے تصاویر پر گلپوشی کر کے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسان تحریک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کبھی 'آندولن جی وی، کبھی خالصتانی اور کبھی موالی کہہ کر کسانوں کی جو توہین کی ہے۔ زرعی قوانین کی واپسی کے باوجود مرکزی حکومت اس کی تلافی کیسے کرے گی۔

پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجے مشرا ٹینی کے بیٹے نے لکھیم پور میں گاڑیوں سے کچل کر کسانوں کا قتل کردیا تھا جس کی تصدیق جانچ ایجنسی نے کی ہے۔ فورنسک رپورٹ میں صاف صاف لکھا ہے کہ اس کی بندوق سے ہی واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ اتنے سارے ثبوت کے بعد بھی مملکتی وزیر کو برخاست نہ کیا جانا، ان کے خلاف کاروائی نہ ہونا، یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت قاتلوں کو تحفظ فراہم کر کے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پرینکا نے کہا کہ کسان تحریک میں جن 700کسانوں نے پانی شہادت دی ہے ان کے اہل خانہ کو مالی تعاون دی جائے۔ ایم ایس پی کی گارنٹی دی جائے اور جو تین زرعی قوانین ہیں ان کے لئے آرڈیننس لانے کا انتظام حکومت کے ذریعہ کیا جائے۔ ان سبھی مطالبات کو حکومت جلد سے جلد پورا کرے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details