اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 700 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 12586 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 957، غازی آباد سے 539، نوئیڈا سے 996، میرٹھ سے 530، کانپور سے 615، سہارنپور سے 276، وارانسی سے 244، دارالحکومت لکھنؤ سے 538 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 596 موت ہوئی۔
آگرہ میں 85، میرٹھ میں 76، کانپور شہر میں 41، غازی آباد میں 49، علی گڑھ میں 22، فیروز آباد میں 21، مراد آباد میں 18، لکھنؤ میں 13۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 700 نئے معاملے - کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 21068 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 596 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 700 نئے معاملے
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ سی ایم ہیلپ لائن کے ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں۔