ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ اس واردات کو انجام دینے والا پردھان یگ دت سماج وادی پارٹی کا کارکن ہے اور اس کا بھائی بی ایس پی پارٹی کا کارکن ہے۔ یہ لوگ سیاسی موقع پرست ہیں۔
سونبھدر سانحہ: وزیراعلی یوگی کی سیاست جاری - yag dutt
ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں پیش آئے زمینی تنازعے میں دس افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
سونبھدر سانحہ: یوگی حکومت کا سخت رخ
انہوں نے دونوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جس کا پلڑا بھاری رہتا ہے، اس پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں اور سیاسی طاقت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'جو غریبوں اور دلتوں کی زمین پر قبضہ کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے 'اینٹی لینڈ مافیا ٹاسک فورس' بنایا گیا ہے جس سے ان کا بچ پانا ممکن نہیں ہوگا۔'