پریاگ راج: اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔اس بار یوپی بورڈ کے امتحانات 22 فروری سے شروع ہوں گے اور 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔ بورڈ کے امتحان پہلے کی طرح دو شفٹوں میں ہوں گے۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 8.30 سے 11.45 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ کا امتحان دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے تک ہوگا۔
یوپی بورڈ نے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے یوپی بورڈ کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں 55 لاکھ سے زیادہ طلباء شریک ہونگے۔UP Board Released the schedule of Exams
Published : Dec 7, 2023, 10:58 PM IST
فروری 2024 میں شروع ہونے والے بورڈ کے امتحانات 27 فروری سے شروع ہوں گے اور 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 9 مارچ کو ختم ہوں گے۔ اس بار ہونے والے بورڈ کے امتحان میں دسویں اور بارہویں جماعت میں کل 55 لاکھ 8 ہزار 206 طلباء نے رجسٹریشن کرائی ہے جس میں ہائی سکول میں 29 لاکھ 47 ہزار 324 طلباء نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
جس میں 15 لاکھ 71 ہزار 686 لڑکے اور 13 لاکھ 75 ہزار 638 لڑکیاں شامل ہیں جب کہ 12ویں جماعت کے لیے کل 25 لاکھ 60 ہزار 882 لڑکے اور لڑکیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ جس میں طلباء کی تعداد 14 لاکھ 12 ہزار 806 اور طالبات کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 76 ہے۔جبکہ گزشتہ سال ہائی سکول اور انٹرمیڈیٹ میں مجموعی طور پر 58 لاکھ 84 ہزار 634 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اس بار دھوکہ دہی کے سلسلے میں سختی کی وجہ سے امیدواروں کی تعداد میں 3 لاکھ 76 ہزار 428 کی کمی ہوئی ہے۔ 10ویں اور 12ویں جماعت کا شیڈول یوپی بورڈ کے سکریٹری دیویاکانت شکلا نے جاری کیا ہے۔