اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہفتے کو یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان - uttar pradesh board

ایشیا کے سب سے بڑے امتحان کا انعقاد کرانے والے یو پی بورڈ، اترپردیش مادھیمک شکشا پریشد (یو پی بورڈ) کا ہائی اسکول اور انٹر میڈیئٹ کے امتحان کے نتائج کا اعلان سنیچر کے روز کیا جائے گا۔

علامتی تصویر

By

Published : Apr 26, 2019, 9:26 PM IST


بورڈ کے سرکاری ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کا اعلان کل ایک ساتھ مادھمک شکشا پریشد کے صدردفتر میں دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔

ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی امتحان فروری میں ایک ساتھ شروع ہوئے تھے۔
ہائی اسکول کے امتحان 14 کام کے دنوں میں مکمل ہوکر 28 فروری کو ختم ہوئے جبکہ انٹر میڈیٹ کے امتحان مجموعی طور پر 16 کام کے دنوں میں مکمل ہوکر دو مارچ کوختم ہوئے تھے۔

یو پی بورڈ کے تحت ہائی اسکول کے 1740021 ریگولر اور 16417 پرائیویٹ لڑکوں اور 1432237 ریگولر اور 6628 پرائیویٹ لڑکیوں نے امتحان دیئے۔

اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں 1377499 ریگولراور 45110 پرائیویٹ لڑکوں جبکہ 1166545 ریگولر اور 67275 پرائیویٹ لڑکیوں نے ان امتحانات میں شرکت کی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details