اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں سب سے زیادہ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے - کووڈ ویکسین لگانے والی ملک کی پہلی ریاست

اترپردیش کووڈ ویکسینیشن کے معاملے میں ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست میں کل 346 ویکسینیشن سیشن کروائے گئے تھے۔ اس دوران کوویشیلڈ اور کوویکسین دونوں طرح کی خوراکیں دی گئیں۔

کوویڈ ویکسینیشن
کوویڈ ویکسینیشن

By

Published : Mar 7, 2021, 8:09 AM IST

اترپردیش 20 لاکھ سے زائد کووڈ ویکسین لگانے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ تمام اضلاع میں 60 برس سے زائد اور 45 برس سے 59 برس تک کی عمر کے بیمار افراد کو ویکسین دی گئی، ہفتہ کو 346 کووڈ ویکسینیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شام تک 22،984 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی گئی۔

کوویڈ ویکسینیشن

ریاست میں ، 14،85،447 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 5،29،142 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اب تک کل 20،14،589 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ویکسین کی خوراک لینے والے تمام افراد مستحکم اور صحتمند ہیں۔ ہفتہ کو ویکسین کی خوراک لینے والوں کو دوسری خوراک 3 اپریل کو دی جائے گی۔ اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو وہ ریاستی ہیلپ لائن نمبر 104 اور قومی ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details