ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 14 افراد پر ایف آئی درج کی گئی ہے۔
نمازیوں نے انتظامیہ کا کیا تعاون، نہیں ہوئی جمعہ کی نماز انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو نمازیوں نے ان کی اپیل پر مکمل طور سے عمل کیا اور ضلع کی کسی بھی مسجد میں جمعہ متولی اور معزن کے علاوہ کسی شخص نے نماز ادا نہیں کی۔
نمازیوں نے انتظامیہ کا کیا تعاون، نہیں ہوئی جمعہ کی نماز تمام نمازیوں نے اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھ کر ہمارا تعاون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جمعہ کی دوپہر تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 14 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔