اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : بے گھروں کی مدد کے لئے انتظامیہ کمربستہ

بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر اور غریب طبقے کے افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے انتظامیہ کمر بستہ ہو گئی ہے۔

By

Published : Mar 27, 2020, 11:47 PM IST

بے گھروں کی مدد کے لئے انتظامیہ کمربستہ
بے گھروں کی مدد کے لئے انتظامیہ کمربستہ

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر اور غریب طبقے کے افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے انتظامیہ کمر بستہ ہو گئی ہے۔

بے گھروں کی مدد کے لئے انتظامیہ کمربستہ

انتظامیہ پکے کھانے کے ساتھ ان لوگوں کو کچے کھانے کی ایک کٹ تقسیم کر رہی ہے۔ جس سے غریب اور بے سہارا افراد کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
جمعہ کو ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی قیادت میں اسٹیشن روڈ کے دونوں جانب فوٹ پاتھ پر بیٹھے بے سہارا افراد کو کھانے کے پیکیٹ تقسیم کئے۔

بے گھروں کی مدد کے لئے انتظامیہ کمربستہ

انتظامیہ نے تاجروں کی مدد سے اسٹیشن روڈ کے علاوہ شہر کے تمام محلوں میں غریب اور بے سہارا افراد کو فوڈ پیکیٹ تقسیم کئں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ پکے کھانے کے پیکیٹ کے علاوہ اب وہ کچے کھانے کی ایک کٹ تیار کرکے اسے تقسیم کر رہے ہیں۔ جس سے یہ افراد کبھی بھی کھانا پکا کر کھا سکیں اور بھوکے نہ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details