قابل غور ہے کہ محکمہ ڈاک ایمرجنسی خدمات میں شامل ہے. اس لئے اترپردیش محکمہ ڈاک مستقل کھل رہا ہے اور وہاں صارفین پہنچ رہے ہیں.
بارہ بنکی : سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے محکمے ڈاک کے منفرد اقدام اس کے لئے پوست آفسیز میں ہاتھ دھونے سے لیکر سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں. آفس کے اندر ایک ایک میٹر پر گھیرا کھینچا گیا ہے اور تمام چیزوں کو سینیٹائیز کیا جا رہا ہے.
لوگ بینکوں سے رقم نکالنے کے لئے باہر نہ نکلیں اس کے لئے بھی محکمہ پوسٹ نے ایک منفرد پہل کی ہے. اس کے تحت کسی بھی بینک کا کھاتے دار پوسٹ آفس میں آن لائن درخواست دیکر اپنی رقم منگوا سکتا ہے. پوسٹ کے ذریعہ ان کی رقم ان کے گھر تک پہونچائی جائے گی.
اس کے ساتھ پوسٹ آفس لاک ڈاؤن کے درمیاں غریب اور بے سہارا عوام کی بھی مدد کر رہا ہے. اس کے لئے محکمے ڈاک روز ایک گاڑی سے غریبوں کو پکا ہوا کھانا تقسیم کر رہا ہے.ان تمام کاموں کے ساتھ پوسٹ آفس کی جانب سے ایک بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے. تاکہ عوام عوام کووڈ-19 کے خطرے سے محفوظ رہ سکے.