ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں طب یونانی کے فروغ اور اس کے تئیں عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے جنہولی گاؤں میں فرزانہ بیگم میموریل مفت میڈیکل اور جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا. فرزانہ بیگم میموریل سوسائٹی تقریباً ہر ماہ اس قسم کے کیمپ کا اہتمام کرتی ہے اور لوگوں کی مفت جانچ اور مفت دوا تقسیم کرتی ہے. ان کیمپ کے ذریعہ لوگوں میں یونانی پیتھی کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے. Medical Camp In Bara Banki
Medical Camp In Bara Banki: طب یونانی کے فروغ کے لئے میڈکل کیمپ کا اہتمام - فرزانہ بیگم میموریل مفت میڈیکل اور جانچ کیمپ
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں طب یونانی کے فروغ اور اس کے تئیں عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے جنہولی گاؤں میں فرزانہ بیگم میموریل مفت میڈیکل اور جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا. Medical Camp In Bara Banki
فرزانہ بیگم میموریل سوسائٹی کے بانی اور ضلع کے معروف یونانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے بتایا کہ وہ حکومتی ملازمت کے دوران سے ہی یہ کمیپ منعقد کراتے آ رہے ہیں. حکومتی ملازمت میں جب وہ تھے تو ان کیمپ کا اہتمام آسان ہوا کرتا تھا. انہیں مختلف اقسام کی دوائیں حکومت کی جانب سے مفت مل جایا کرتی تھیں. اب انہیں یہ تمام دوائیں خود خریدنی پڑتی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ان کیمپ کا مثبت اثر ہو رہا ہے. جو یہاں آتا ہے اس کا یونانی دوائیوں کے تئیں اپنی سوچ میں بدلاؤ لارہا ہے. انہوں نے کہا کہ طب یونانی کا کوئی نقصان نہیں صرف فائدہ ہی فائدہ ہے. اس میں مرض کے ٹھیک ہونے میں وقت تو لگ سکتا ہے، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوتا. Medical Camp In Bara Banki