اردو

urdu

ETV Bharat / state

Up Assembly Election 2022: نوئیڈا میں کانگریس کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم - اتر پردیش نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر شہاب الدین

کانگریس کے رہنما شہاب الدین Congress Leader Shahabuddin نے کہا کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جو خواتین کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مین اسٹریم میں لانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین کو ٹکٹ دے رہی ہے Congress Starts Door to Door Campaign in Noida۔

نوئیڈا میں کانگریس کا ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم
نوئیڈا میں کانگریس کا ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم

By

Published : Feb 1, 2022, 3:28 PM IST

Updated : Feb 1, 2022, 4:09 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کانگریس کمیٹی Uttar Pradesh Noida Congress Committee کے سابق صدر شہاب الدین کی رہائش گاہ سیکٹر 9 پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ بعد ازاں کانگریس پارٹی کی امیدوار پنکھوڑی پاٹھک کے لئے سیکٹر 8، 9، 10 میں عوامی رابطہ کرتے ہوئے کچی آبادیوں سے کانگریس پارٹی کے لیے ووٹ مانگے گئے۔ اس موقع پر کانگریس کے تمام سینئر لیڈران موجود تھے۔

نوئیڈا میں کانگریس کا ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم

اس موقع پر شہاب الدین نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ریاست کو مذہب اور ذات پات میں تقسیم کر دیا ہے، جب کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی موجودہ حکومت ناکام رہی ہے۔

کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جو خواتین کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مین اسٹریم میں لانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' کو سامنے رکھتے ہوئے خواتین کو ٹکٹ دے رہی ہیں۔

اسی سلسلے کو آگے رکھتے ہوئے کانگریس نے نوئیڈا سے پنکھوری پاٹھک کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس لیے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کانگریس کو اقتدار میں لائے تاکہ خوشحال اور پرامن ماحول اور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کا کام کیا ہے۔ ترقی کے بجائے ہندو مسلم اور مسجد مندر کا ایشو لا کر لوگوں کو گمراہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: کانگریس نے ڈینگی فری نوئیڈا مہم کی شروعات کی


نوئیڈا میں گھر گھر جا کر انتخابی تشہیر Congress Starts Door to Door Campaign in Noida کے موقع پر اے آئی سی سی ممبر راجکمار بھارتی، این ایس یو آئی کے ضلع صدر راجکمار مونو، کانگریس کے سینئر لیڈر چرن سنگھ یادو، بلاک صدر نیرج آوانہ، سبھاش پہلوان، سینئر سماجی کارکنان شامل تھے۔

Last Updated : Feb 1, 2022, 4:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details