اردو

urdu

ETV Bharat / state

تنزیلہ خان نے قومی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا

2023 Roller Skating Championship: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے چھوٹے گھرانے سے تعلق رکھنے والی تنزیلہ خان نے چنئی میں منعقدہ 61 ویں قومی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔

تنزیلہ خان نے قومی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا
تنزیلہ خان نے قومی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:33 PM IST

علی گڑھ:ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں 11 دسمبر سے 25 دسمبر تک 61ویں قومی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں ملک سے کل سات ریاستی رولر سکیٹنگ ٹیم نے حصہ لیا۔ ریاست اتر پردیش کی ٹیم میں ضلع علیگڑھ کے چھوٹے گھرانے سے تعلق رکھنے والی تنزیلہ خان شامل تھی جنہوں نے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔

قومی رولر سکیٹنگ چیمپئن شپ میں فائل مقابلہ ریاست اترپردیش کی ٹیم اور مہاراشٹ کی ٹیم کے درمیان ہوا تھا، مہاراشٹ کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں شاندار گھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا تو وہیں اترپردیش کی ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔19 پوائنٹ کے ساتھ مہاراشٹ کی ٹیم چیمپئن بن گئی تو وہیں اتر پردیش کی ٹیم 17 پوائنٹ بنا کر 2 پائنٹ سے دوسرے نمبر پر رہی۔

گزشتہ آٹھ برسوں میں اپنی کڑی محنت و مشقت اور میدان میں اپنی لگن سے قومی رولر ہاکی کھیلاڑی تنزیلہ خان قومی سطح کی رولر ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ رورل ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے والی تنزیلہ خان نے 2021 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے Bped کی تعلیم حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کبڈی ٹیم یوپی یودھاز ہوم گراؤنڈ پر دھماکہ خیز کارکردگی کے لیے بے تاب

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے تنزیلہ نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں اب تک میں نے 23 گولڈ، 9 سلور اور چھ برونز میڈل جیتے ہیں اور اب میری آنکھیں "والڑ اسکیٹ گیمز 2024" پر ہیں، اس گیم میں اپنے ملک کے لیے میں میڈل جیتنا چاہتی ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details