اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: زمینی تنازعہ میں جم کر مارپیٹ، چھ افراد زخمی

دیوار کے تنازعہ پر دونوں فریقوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بجنور میں زمینی تنازعہ پر لڑائی میں 6 افراد زخمی
بجنور میں زمینی تنازعہ پر لڑائی میں 6 افراد زخمی

By

Published : Jan 30, 2020, 11:56 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:42 PM IST

اترپردیش کے بجنور کے تھانہ کوتوالی کے گاؤں کرونڈا میں، چند مقامی لوگوں نے زبردستی جے سی بی مشین چلا کر گھر کی دیوار کو توڑنے کی کوشش کرنے لگے۔ جس کے بعد تنازع بڑھ گیا اور دونوں طرف سے تکرار ہونے لگی۔ یہ تکرار بڑھ کر لڑائی میں تبدیل ہوگئی جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

بجنور میں زمینی تنازعہ پر لڑائی میں 6 افراد زخمی

فریقین ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے اور اینٹوں اور پتھروں سے ایک دوسرے کو مارنے لگے۔

اس میں چھ افراد کو زبردست چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔

بجنور میں زمینی تنازعہ پر لڑائی میں 6 افراد زخمی

سرکاری ڈاکٹر کے مطابق ، چھ افراد زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جبکہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:42 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details