اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان - بندیل کھنڈ کسان پریشان

بندیل کھنڈ کسانوں کی پریشانیوں کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے- ایک بار پھر بندیل کھنڈ کے باندہ میں قدرت نے کسانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان
بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

By

Published : Mar 14, 2020, 9:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے بندیل کھنڈ میں بے موسم بارش و ژالہ باری کے سبب کھیت میں لگی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دیر رات سے رک رک کر مسلسل ہو رہی ژالہ باری کے سبب فصلیں کھیتوں میں ہی تباہ ہوگئی ہیں۔

بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

دراصل بندیل کھنڈ کسانوں کی پریشانیوں کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے- ایک بار پھر بندیل کھنڈ کے باندہ میں قدرت نے کسانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

دیر رات بندیل کھنڈ کے باندہ جلہ میں مسلسل ہو رہی ژالہ باری و بارش نے کھیتوں میں لگی فصلوں کو پوری طرح بر باد کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھا گئی ہے۔

اس معاملہ کو لے کر کسانوں نے کہا کہ 'اس بار فصل کافی اچھی ہوئی تھی سوچاں تھا فصل کو بیچ کر بینک کا قرض ادا کر دیں گے ۔لیکن ژالہ باری اور بارش کی وجہ سے سب بیکار ہو گیا ہے۔ ہم قدرت کے آگے مجبور ہیں۔'

فل الحال کسان سرکاری افسران کی طرف معاوضے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے تک موسم کا مزاج ایسا ہی رہنے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details