ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے موسم میں ٹھنڈ بڑھ گئی۔
بےموسم بارش سے فصلوں کو بھاری نقصان بے موسم تیز بارش و ہوا چلنے سے گیہوں، گنا و سرسوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی کے لیے محکمہ کاشت نے کمر کس لی ہے۔
بارش کی وجہ سے مزدور طبقہ کاروباری پر فرق پڑنا بھی لازمی ہیں۔
بارش کو دیکھ کر کسانوں کے چہرے مرجھائے نظر آرہے ہیں بے موسم بارش کی وجہ سے کھڑی فصل میں پانی بھر جانے سے جڑے کمزورو ہو جاتی ہے۔
گیہوں و سرسوں کی فصل بھی بارش و ہوا سے زمین پر جا گری ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے اس بار گیہوں کی پیداوار کم ہونے کا آثار صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے-