اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان - فصلیں کھیتوں میں ہی تباہ ہوگئی ہیں

ایک طرف مہنگائی عوام کی کمر توڑ رہی ہے وہیں دوسری جانب بے موسم بارش و ژالہ باری سے کسانوں کی فصل برباد ہوگئی۔

بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

By

Published : Mar 13, 2020, 7:55 PM IST

دیر رات سے مسلسل ہو رہی ژالہ باری و بارش نے کھیتوں میں لگی فصلوں کو پوری طرح بر باد کر دیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بے موسم بارش و ژالہ باری کے سبب کھیت میں لگی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دیر رات سے رک رک کر مسلسل ہو رہی ژالہ باری کے سبب فصلیں کھیتوں میں ہی تباہ ہوگئی ہیں-

بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان

بے موسم بارش کے سبب گیہوں، سرسوں، مٹر، گنا اور آم کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے، رواں برس کھانے پینے والی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے تک موسم کا مجاز ایسا ہی رہنے والا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details