اردو

urdu

ETV Bharat / state

IFWJ President Elected: انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس کے صدر کا بلامقابلہ انتخاب - نوئیڈا کی خبریں

سینٹرل ریٹرننگ آفیسر شنکر دت شرما Central Returning Officer Sharma نے بھارگو کے بلامقابلہ منتخب Elected Without Competition ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نامزدگی کے عمل کے دوران بھارگو کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 10 ریاستوں کے حمایتی خطوط منسلک کیے گئے تھے۔

انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس کےصدر کا بلامقابلہ انتخاب
انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس کےصدر کا بلامقابلہ انتخاب

By

Published : Dec 26, 2021, 10:58 PM IST

انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس (IFWJ) کے صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں اودھیش بھارگو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔بھارگو کے بلامقابلہ انتخاب Uncontested Selection کا اعلان اتر پردیش کے نوئیڈا میڈیا کلب Noida Media Club میں مرکزی الیکشن آفیسر سینٹرل ریٹرننگ آفیسر ( سی آر او )شنکر دت شرما نے تمام ریاستوں کی دو روزہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ اس میں دس ریاستوں کے نمائندے موجود تھے اور 8 ریاستوں نے ورچوئل حصہ لیا۔

میٹنگ میں سینٹرل ریٹرننگ آفیسر شرما نے بھارگو کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نامزدگی کے عمل کے دوران بھارگو کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 10 ریاستوں کے حمایتی خطوط منسلک کیے گئے تھے۔

مقابلے میں کسی کے نہ ہونے کی وجہ سے بھارگو کو بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔بھارگو 50 سال سے صحافت کے میدان میں کام کر رہے ہیں اور 30 ​​سالوں سے صحافیوں کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ریاستوں کے نمائندوں نے انھیں صدر بننے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:Saheefa-e-Sahafat Book Launch: نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب 'صحیفئہ صحافت' منظر عام پر

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details