سہارنپور کے سرساوہ تھانہ علاقے میں رہنے والی پوجا راٹھور 17 فروری کو لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شوہر امراو سنگھ ایئر فورس اسٹیشن Air Force Station میں سارجنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں، اس معاملہ میں انہوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کا انکشاف کرتے ہوئے آج ایس پی رورل اتل شرما نے بتایا کہ پوجا کا قتل سازش کے تحت کیا گیا۔
دونوں نے ساس سسر کی بغیر رضا مندی سے شادی کی تھی، جس سے وہ ناراض تھے، جس کی وجہ سے ساس سسر نے سرساوہ کے رہنے والے پرویش کے ساتھ منصوبہ بندی کی اور تھانہ نانوتہ کے رہائشی مونو سے سپاری دے کر خاتون کا قتل کرایا۔