اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے روزگاری، مہنگائی بی جے پی کی اقتدار سے بے دخلی کی وجہ بنے گی: اکھلیش - lucknow news

ایس پی سربراہ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'قنوج میں جمع عوام الناس کی بھیڑ بی جے پی کے خلاف متحد نوجوانوں، کسانوں، ٹیچروں، شکشا متروں، خواتین، دلتوں، پسماندہ طبقات، مڈل سماج، ریہڑی پٹری والوں اور کاروباریوں کی منظم شکل تھی۔ انہوں نے کہا' بے روزگاری، بے کاری، مہنگی بجلی، تیل، چینی، ڈیزل، پٹرول اور آوارہ مویشی جیسے مسائل بی جے پی کو ختم کردیں گے۔

اکھلیش
اکھلیش

By

Published : Sep 30, 2021, 3:38 PM IST

لکھنؤ: قنوج میں اپنی عوامی ریلی میں یکجا بھیڑ سے خوش سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے کہا کہ بے روزگار، مہنگائی اور آوارہ مویشی جیسے مسائل اترپردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کی بے دخلی کی وجہ بنیں گے۔

ایس پی سربراہ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'قنوج میں جمع عوام الناس کی بھیڑ بی جے پی کے خلاف متحد نوجوانوں، کسانوں، ٹیچروں، شکشا متروں، خواتین، دلتوں، پسماندہ طبقات، مڈل سماج، ریہڑی پٹری والوں اور کاروباریوں کی منظم شکل تھی۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا' بے روزگاری، بے کاری، مہنگی بجلی، تیل، چینی، ڈیزل، پٹرول و آوارہ مویشی جیسے مسائل بی جے پی کو ختم کردیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو گرسہائے گنج میں ایک عوامی ریلی میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں حکومت بننے پر عوام کو سستی بجلی دستیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: اکھیلیش یادو ہی ترقی اور بھائی چارے کو دے سکتے ہیں فروغ

انہوں نے مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں پر الزام لگایا تھا کہ ملک کو منافع دے رہے سرکاری اداروں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ اس سے ملک کے لوگ غلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details