لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ میں داخل ہونے کے بعد اترپردیش میں ضلع انتظامیہ کانپور نے شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، فالحال ضلع انتظامیہ شراب کی دکانوں کو کھولنے کے حق میں نہیں تھا تاہم ریاستی حکومت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مجبورا شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد شراب کی دکانوں پر لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا۔
ضلع انتظامیہ نے سماجی فاصلہ پر عمل کرانے کے لئے شراب کی دکانوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے جہاں دن و رات پولیس گشت کرکے لوگوں کو لاک ڈاون پر عمل کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں شرابیوں کو قابو میں کرنا ایک بڑا مشکل کام ہے اور شراب پینے کے بعد بے قابو ہو جانے والے شرابیوں کو اس کرونا وائرس جیسی وبا سے بچانا اور بھی مشکل کام ہے ۔