ریاست اترپردیش کت ضلع آگرہ میں واقع سکندرا علاقہ میں ایک بے قابو کنٹینر نے مزدوروں کو کچل دیا۔ اس دردناک حادثے میں پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
آگرہ: بے قابو کنٹینر نے مزدوروں کو کچلا - agra latest news
رات ڈیڑھ بجے کے قریب جب سڑک کے کنارے مزدور گہری نیند میں سو رہے تھے،اسی وقت ایک تیز رفتار کنٹینر کا اسٹیئرنگ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور بے قابو ہوکر ڈیوائڈر پر چڑھ گیا اور وہاں سو رہے مزدوروں کو روند ڈالا، جس میں پانچ مزدوروں کی دردناک موت ہوگئی۔
آگرہ: بے قابو کنٹینر نے مزدوروں کو کچلا
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'سکندرا گرودوارا کے قریب مارکیٹ میں رات میں ڈیڑھ بجے کے قریب یہ حادثہ ہوا جب سڑک کے کنارے مزدور گہری نیند میں سو رہے تھے، تب ہی ایک تیز رفتار کنٹینر کا اسٹیئرنگ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور بے قابو ہوکر ڈیوائڈر پر چڑھ گیا اور وہاں سو رہے مزدوروں کو روند ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس حادثے میں پانچ مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ کم از کم تین شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔