اردو

urdu

ETV Bharat / state

Court Election AMU اے ایم یو کورٹ کے انتخابی بیلٹ پیپر پر نمبر نہ ہونے سے امیدواروں میں بے چینی - کورٹ انتخاب کے لئے تیاریاں زوروں پر

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے عطیہ دہنگان کیٹیگری سے متعلق انتخابات 2016 کے بعد پہلی مرتبہ 21 جنوری 2023 کو کروا رہی ہے۔ انتخابی بیلٹ پیپر میں سیریل، رجسٹریشن نمبر اور بار کوڈ نہیں ہونے سے امیدواروں میں بے چینی، صاف اور شفاف انتخابات کروانے کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے ۔Preparations for AMU Court Election in full swing

اے ایم یو
اے ایم یو

By

Published : Jan 20, 2023, 4:06 PM IST

اے ایم یو

معروف تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کورٹ یونیورسٹی کی سپریم گورننگ باڈی ہوتی ہے۔ جس طرح ہندوستان میں مرکزی حیثیت پارلیمنٹ کی ہے ویسے ہی اے ایم یو میں اے ایم یو کورٹ کی ہے۔ اے ایم یو کورٹ میں 2016 سے عطیہ دہنگان کیٹیگری کی خالی پڑی دس نشستوں کو پُر کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ 21 جنوری کو اے ایم یو کورٹ کے انتخابات کروا رہی ہے۔

اے ایم یو کورٹ انتخابات کے الیکشن آفیسر پروفیسر علی نواز زیدی نے بتایا اے ایم یو (ترمیمی) ایکٹ 1981 کے مجسمہ 14(1) کے تحت اے ایم یو کورٹ میں دس ممبران کو عطیہ دہندگان کیٹیگری کے انتخابات کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ 2016 کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔ 21 جنوری کو انتخابات ہونگے،اس انتحاب میں تقریبا 1660 ووٹرز کل 40 امیدواروں میں سے 10 کا انتخاب کریں گے جس کے نتائج کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔ عطیہ دہنگان کیٹیگری کے دس ممبران تین سال کی مدت کے لیے یونیورسٹی کورٹ کے ممبر کے طور پر منتخب کیے جائیں گے۔

اے ایم یو کورٹ کے انتخابات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ووٹروں کو بھیجے جا رہے انتخابی بیلٹ پیپر پر کسی بھی طرح کا کوئی سیریئل نمبر، رجسٹریشن نمبر یا بار کوڈ نہ ہونے پر امیدواروں میں بے چینی نظر آ رہی ہے۔ امیدواروں کو خدشہ ہے کہ کہیں انتخابات میں گڑبڑی نہ ہو۔

اے ایم یو کورٹ انتخابات کے امیدوار حافظ الیاس نے بھی انتخابی بیلٹ پیپر پر کسی بھی طرح کا کوئی نمبر نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسا پہلی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

حافظ الیاس نے کہا گزشتہ 18 سالوں سے میں یونیورسٹی کی مختلف باڈیز میں ممبر رہا ہوں ہمیشہ بیلٹ پیپر پر نمبر ہوتا ہے اسی لئے اس بار امیدواروں میں بے چینی ہے اور ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انتخابات کو صاف شفاف اور ایمانداری سے کروائے۔
مزید پڑھیں:AMU Students Demand Union Polls طلبا یونین انتخابات کیلئے اے ایم یو طلباء کا دھرنا

ABOUT THE AUTHOR

...view details