اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد سے ان کے جینے کا حق چھین لیا جائے: جیا پال - عتیق احمد سے جینے کا حق چھین لیا جائے

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے پریاگ راج لائے جانے پر امیش پال کی بیوی جیا پال نے کہا کہ عتیق احمد سے ان کے جینے کا حق چھین لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ یوگی حکومت میں ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 27, 2023, 8:38 AM IST

عتیق احمد سے جینے کا حق چھین لیا جائے: جیا پال

پریاگ راج: عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے پریاگ راج لائے جانے پر امیش پال کی بیوی جیا پال نے ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے امیش پال کا قتل کیا گیا، ان کو بھی ایسی ہی سزا دی جائے۔ گجرات سے پریاگ راج لائے جانے پر، جیا پال نے کہا کہ 'وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عتیق احمد کے جینے کا حق بھی چھین لیا جائے، جب تک وہ زندہ ہیں، کوئی نہ کوئی امیش۔ پال ختم ہوتا رہے گا۔ عتیق احمد نے میرے خاندان اجاڑا ہے، اسے بھی ایسے ہی برباد کیا جائے۔ گاڑی پلٹنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گاڑی پلٹے یا نہ پلٹے لیکن انہیں سزائے موت ہونی چاہیے۔ بتادیں کہ جب سے امیش پال کے گھر والوں کو پتہ چلا ہے کہ عتیق احمد کو پریاگ راج لایا جا رہا ہے اور انہیں سے عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں عدالت عتیق احمد سزا سنائے گی، تب انہیں انصاف ملنے کی پوری امید ہے انہوں کہا کہ ہمیں یوگی حکومت پر پورا بھروسہ ہے۔

بتادیں کہ نینی سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اگر چہ عتیق احمد کو آج رات تک یہاں لایا جائے گا لیکن یہاں پہلے سے ہی سخت سکیورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے اور ہر کونے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ نے پہلے ہی الرٹ ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں اس راستے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس راستے انہیں نینی سینٹرل جیل لے جایا جائے گا۔ سینٹرل جیل کے اندر عتیق احمد کے لیے الگ بیرک بنائی گئی ہے جہاں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور عتیق احمد کو جیل میں نصب سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ جیل کے اندر صرف وہی لوگ جا سکیں گے جنہیں ضرورت ہوگی۔ ملاقات کرنے والوں پر نظر رکھ جائے گی اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی انہیں ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ عتیق احمد کو جس بیرک میں رکھا جائے گا وہاں سی سی ٹی وی کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عتیق احمد کو 28 مارچ کو مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔ یہ بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پولیس امیش پال قتل کیس سے متعلق سوالات پر عتیق احمد کو ریمانڈ پر لے سکتی ہے۔ ساتھ ہی عتیق احمد سمیت 10 نامزد ملزمان کو بھی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جن میں عتیق کا بھائی اشرف بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور امیش پال کے اہل خانہ 28 تاریخ کو فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Umesh Pal Murder Case یوپی پولیس عتیق احمد کو لے کر گجرات سے روانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details