اردو

urdu

ETV Bharat / state

متھرا میں دو نوجوانوں کی لاش  برامد - فیچری گاؤں

متھرا میں دو نوجوانوں کی لاش ملنے سے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ستیندر اور ابھیشیک نامی نوجوان کی لاش کھیت کے ٹیوب ویل میں ملی ہے۔

Two young man found hanged in tube well in mathura
متھرا میں دو نوجوانوں کی لاش ملنے سے سنسنی

By

Published : Jun 13, 2020, 1:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع متھرا کے ورنداون کوتوالی علاقے میں فیچری نامی گاؤں کے کھیت میں واقع ٹیوبویل کے کمرے میں دو نوجوانوں کی لاش لٹکتی ملی، اس واقعے کی خبر ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

دونوں نوجوانوں کی عمر 25 برس بتائی جارہی ہے۔ قتل اور خودکشی دونوں ہی معاملوں پر پولیس غور کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق فیچری گاؤں کے رہنے والے ابھیشیک اور ستیندر دونوں میں گہری دوستی تھی، گزشتہ شب دونوں موٹر سائیکل لے کر باہر نکلے تھے۔ آج صبح مقامی افراد جب کھیت پہنچے تو دونوں کی لاش ٹیوبویل میں لٹکتی پائی۔

سی او صدر رمیش چندر تیواری نے بتایا کہ کھیت میں بنے ٹیوبویل کے کمرے میں دو نوجوانوں کی لاش پھانسی سے لٹکتی ملی ہے، دونوں کی عمر 25 برس بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستیندر فیچری گاؤں کا رہنے والا ہے جبکہ ابھیشیک چھٹکیرا کا رہنے والا ہے۔ دونوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے۔ وہیں متوفی کے اہل خانہ نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details