اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالی تنگی سے دلبرداشہ دو افراد نے کی خودکشی

ضلع مہوبہ میں الگ الگ مقامات پر مالی تنگی کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی۔

By

Published : May 29, 2020, 8:42 PM IST

مالی تنگی سے دلبرداشہ دو افراد نے کی خودکشی
مالی تنگی سے دلبرداشہ دو افراد نے کی خودکشی

مہوبہ:اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں الگ الگ مقامات پر مالی تنگی کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اودھ سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ کلپہاڑ قصبے کے کٹھوریا محلہ باشندہ شری کرشن انوراگی کی لاش کمال پور کراسنگ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر پڑا ملا ہے۔ وہ کل شام سے غائب تھے۔ متوفی گذشتہ کچھ دنوں سے مالی تنگی سے کافی دلبرداشتہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا واقعہ پنواڑی علاقے کے سمریا گاؤں میں پیش آیا جہاں کملیش پانچال نے زہریلا مادہ کھا کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ سے ابھی واضح نہیں ہے لیکن متوفی کا اپنی بیوی سے کسی بات کے سلسلے میں تنازع ہوا تھا۔اہل خانہ اس معاملے میں بھی مالی تنگی کو اصل وجہ بتا رہا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق کملیش ان دنوں بے روزگار تھا۔ روزمرہ کی استعمال کی چیزیں بھی میسر نہ ہونے سے میاں۔بیوی میں اکثر کہاسنی ہوتی تھی پولیس فی الحال معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details