اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2021, 5:53 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: دو منا بھائی گرفتار

کوتوالی سیکٹر-58 انچارج انیل کمار کے مطابق بلبھگڑھ ضلع فرید آباد کا رہائشی انکت اور شوریہ شرما کو آج ایکسپو سینٹر سیکٹر 62 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم انکت موٹی رقم کے عوض دوسرے امیدواروں کی جگہ پر امتحان دے کر انہیں پاس کروانے اور نوکری دلانے کا کام کرتا ہے اور اس کا گینگ لیڈر دنیش پرجاپتی ہے، جسے پہلے بھی جیل بھیجا جا چکا ہے۔

نوئیڈا: دو منا بھائی گرفتار
نوئیڈا: دو منا بھائی گرفتار

کوتوالی سیکٹر۔58 پولیس نے دہلی پولیس اور دیگر سرکاری محکموں میں ملازمت حاصل کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین مسابقتی امتحانات میں درخواست دہندگان کی جگہ سالور (پرچہ حل کرنے والا) بیٹھا کر نوکری کی ضمانت دے کر اسے پاس کرواتے تھے اور اس کے لیے کثیر رقم وصول کرتے تھے۔

نوئیڈا: دو منا بھائی گرفتار


کوتوالی سیکٹر-58 انچارج انیل کمار کے مطابق بلبھگڑھ ضلع فرید آباد کا رہائشی انکت اور شوریہ شرما کو آج ایکسپو سینٹر سیکٹر 62 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم انکت دوسرے امیدواروں کی جگہ پر امتحان دے کر انہیں پاس کروانے اور نوکری دلانے کا کام کرتا ہے اور اس کا گینگ لیڈر دنیش پرجاپتی ہے، جسے پہلے بھی جیل بھیجا جا چکا ہے۔

انکیت کا بلبھ گڑھ میں پبلک سروس سینٹر (جن سیوا کیندر) ہے اور ماسٹر مائنڈ دنیش پرجاپتی اس جن سیوا سے دہلی پولیس اور دیگر سرکاری محکموں میں امتحان دینے والے امیدواروں کے جعلی دستاویزات کے داخلہ کارڈ اور دیگر دستاویزات بنواتا تھا۔

دوسرا ملزم شوریہ شرما ہے ۔اس کی ملاقات دنیش پرجاپتی کے ماموں روی نے دینیش سے کرائی تھی جو انکم ٹیکس میں انسپکٹر ہے ۔شوریہ ایسے لوگوں کو تلاش کرتا تھا جو نوکری کے لیے امتحانات کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں۔

ان کی ملاقات دینش پرجا پتی سے کراتا تھا۔ ایسے لوگوں سے کثیر رقم لینے کے بعد وہ اس شخص کی جگہ پر اپنا سالور(پرچہ حل کرنے والا) بیٹھاتا تھا اور اسے امتحان میں پاس کرواتا تھا۔


پولیس کے مطابق مرکزی ملزم دنیش پرجاپتی کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے بہت سی ٹیمیں فرید آباد اور ہریانہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ اب تک جعلی دستاویزات کی مدد سے امتحانات میں پاس کروانے سے کتنے امیدواروں کو ملازمت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details