میرٹھ کے تھانہ کٹھور علاقے کے شاہجہاں پور قصبے کے رہنے والے دو نابالغ بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانا کٹھور میں گزشتہ روز درج کرائی گئی اور انہیں تلاش کیا گیا۔ تاہم آج صبح فتح پور علاقے کے جنگل میں دونوں بچوں کی لاش ملنے کی خبر ملی تو گاؤں اور آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ای رکشہ چلاکر مزدوری کرنے والے جان عالم نے پولیس کو بتایا کہ کل شام سے دونوں بچے ان کا ای رکشہ لیکر کہیں چلے گئے تھے بہت تلاش کر نے کے بعد جب ان کا موبائل بھی نہیں لگا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن دونوں بچے نہیں ملے۔